ETV Bharat / state

تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دیں: نجی اسکولس - تلنگانہ کی خبریں

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں جس کے نتیجہ میں کئی نجی ٹیچرز شدید مشکل مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

تعلیمی ادارے کھولنے کی اجازت دیں: نجی اسکولس

author img

By

Published : Jan 8, 2021, 2:25 PM IST

تلنگانہ کے نجی اسکولز یونین کے ذمہ داران نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ اسکولس کو بحال کرنے کی اجازت دے۔

کورونا کا اثر زندگی کے مختلف شعبہ جات پر پڑا۔ اس سے نجی تعلیمی ادارے بھی متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے نافذ کیے گئے لاک ڈاون کی وجہ سے تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے جس کے نتیجہ میں کئی نجی ٹیچرز شدید مالی مسائل کا شکار ہوگئے ہیں۔

اب جبکہ لاک ڈاون کے اختتام کے بعد زندگی معمول کی طرف لوٹ رہی ہے اور تمام شعبہ جات اپنی روزمرہ کی سرگرمیاں انجام دے رہی ہیں۔ تاہم تعلیمی ادارے ہنوز بند ہیں۔

دوسری طرف اساتذہ کی مختلف یونینوں نے پرائیویٹ اسکولس کو دوبارہ کھول دینے کی حکومت سے خواہش کی ہے۔

یونین کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ آن لائن کلاسس منعقد کی جارہی ہیں جس سے طلبا کو درکار تعلیمی سرگرمیوں سے مناسب طورپر واقف کروانا ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ آن لائن کلاسس میں بعض اوقات انٹرنیٹ یا سگنلس کے مناسب نہ ہونے اور دیگر تکنیکی مسائل کی وجہ سے طلبا کی کلاسس متاثرہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:آنجہانی پرنب مکھرجی کا تلنگانہ سے متعلق سنسنی خیز انکشاف

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.