ETV Bharat / state

Assembly Election in Telangana وزیراعظم مودی کا آج حیدرآباد میں انتخابی جلسہ - ایل بی اسٹیڈیم میں بی جے پی کے جلسہ

ریاست تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر تمام سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں۔

Prime Minister is visiting Hyderabad
Prime Minister is visiting Hyderabad
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 7, 2023, 10:33 AM IST

حیدرآباد: وزیر اعظم مودی آج تلنگانہ کی انتخابی مہم میں حصہ لیں گے۔ وزیراعظم مودی حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں بی جے پی کے جلسہ میں آج شرکت کریں گے جس کو بی سی گرجنا کا نام دیاگیا ہے۔ وہ شام 5.30 بجے دہلی سے خصوصی طیارہ کے ذریعہ بیگم پیٹ ایرپورٹ پر پہنچیں گے اور وہاں سے براہ راست ایل بی اسٹیڈیم میں جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ جلسہ کے بعد وزیر اعظم دہلی واپس ہو جائیں گے۔ ایل بی اسٹیڈیم میں اس جلسہ کو کامیاب بنانے کیلئے پارٹی کی ریاستی قیادت نے انتظامات میں تیزی پیدا کردی ہے۔

اس جلسہ میں پارٹی کو توقع ہے کہ تقریبا ایک لاکھ افراد شرکت کریں گے۔حال ہی میں مرکزی وزیر امت شاہ نے سوریا پیٹ میں ہوئے جلسہ میں اعلان کیا کہ تلنگانہ میں بی جے پی کے وزیر اعلیٰ کے امیدوار بی سی ہوگا۔ اس اعلان کے ذریعہ بی جے پی، بی سی ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے جن کی اکثریت تلنگانہ میں ہے۔ بی جے پی کے لیڈران یہ مہم چلارہے ہیں کہ تمام جماعتوں نے ٹکٹوں کی تقسیم میں اس طبقہ سے ناانصافی کی ہے اور بی جے پی ہی اس طبقہ کے زیادہ سے زیادہ افراد کو ٹکٹس دے رہی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس جلسہ میں بی سی اعلامیہ کا اعلان کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: انگریزوں کو ملک سے بھگانے والی کانگریس مودی سے نہیں ڈرے گی، کھڑگے

واضح رہے کہ تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر حکمراں پارٹی بی آر ایس سمیت بی جے پی اور کانگریس ریاست میں سرگرم نظر آرہی ہے۔ کانگریس اور بی جے پی دونوں ہی حکمراں پارٹی بی آر ایس پر مختلف الزامات عائد کرکے نکتہ چینی کررہے ہیں۔ کانگریس پارٹی نے اپنی انتخابی مہم کا آغاز بس یاترا سے شروع کیا تھا۔ جس میں راہل گاندھی، پرینکا گاندھی اور دیگر رہنما سرگرم ہیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.