ETV Bharat / state

تلنگانہ کا واقعہ ملک کو شرمسار کرنے والا: انوپریا پٹیل

سابق مرکزی وزیر و اپنا دل (ایس) سربراہ انوپریا پٹیل نے کہا کہ تلنگانہ میں خاتون ڈاکٹر کے ساتھ عصمت دری کے بعد بہیمانہ قتل نے ملک کو شرمسار کردیا ہے۔

author img

By

Published : Dec 3, 2019, 12:02 AM IST

سابق مرکزی وزیر و اپنا دل (ایس) سربراہ انوپریا پٹیل

حکومت کو اس گھناونے واردات کے قصورواروں کو سخت سزا دلانے کے ساتھ ساتھ خواتین سیکورٹی کے پختہ انتظامات کو یقینی بناناچاہئے۔

محترمہ پٹیل نے گذشتہ ہفتے خاتون ڈاکٹر کی عصمت دری کے بعد ہوئے بہیمانہ قتل کے معاملے کو پیر کو لوک سبھا میں اٹھایا اور پورے واقعہ پر دکھ کر اظہار کرتے ہوئے قصورواروں کے خلاف سخت قدم اٹھاتے ہوئے ملک کی آدھی آباد ی کی سیکورٹی کے لئے پختہ اقدام کرنے کا مطالبہ کیا۔
رکن پارلیمان نے کہا’’ ہمارے سماج میں عورت کو دیوی کا روپ مانا گیا ہے۔ ویدوں میں کہا گیا ہے کہ جہاں پر عورت کا احترام ہوتا ہے وہاں پر دیوی قیام کرتی ہے۔باوجود اس کے ہندوستان میں اس طرح کے واقعات نے پورے ملک کو شرمسار کردیا ہے‘‘۔
محترمہ پٹیل نے کہا کہ اس واقعہ نے ملک کے جذبات کو مجروح کیا ہے اسے قطعی برداشت نہیں کیا جاسکتا ہے۔انہیں اس معاملے میں ریاستی حکومت کے روئے کی بھی مذمت کی۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.