حیدرآباد: تلنگانہ کی حکمران جماعت ٹی آر ایس کے نام کو بھارتیہ راشٹرا سمیتی کے طورپر تبدیل کرنے کے اعلان کے ساتھ ہی دہلی میں بھارتیہ راشٹرا سمیتی کے دفتر کے قیام کی تیاریاں شروع ہو گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ سردار پٹیل روڈ پر جودھ پور کا شاہی بنگلہ لیز پر حاصل کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔
بتایاجاتا ہے کہ پارٹی کے نئے دفتر کی عمارت کا انتخاب ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا کے سنتوش کمار نے کیا ہے۔بھارتیہ راشٹرا سمیتی، پارٹی کے اعلان کے پس منظر میں وسنت وہار میں ٹی آر ایس بھون کی تعمیر کے کام میں تیزی لائی جائے گی۔ اس عمارت کی تعمیر اگلے 6ماہ میں مکمل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ وزیراعلی تلنگانہ نے 2 ستمبر 2021 کو ٹی آر ایس بھون کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ 1200 مربع میٹر رقبے پر مشتمل اس عمارت کا تعمیراتی کام جاری ہے۔ وزیر ویمولا پرشانت ریڈی ٹی آر ایس عمارت کے تعمیراتی کام کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: KCR National Party Launch کے سی آر کی نئی قومی پارٹی ’بھارت راشٹرا سمیتی‘ کا آغاز
یو این آئی