ETV Bharat / state

تلنگانہ اسمبلی انتخابات 2023: تین کروڑ بیس لاکھ ووٹرز 2290 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے - پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج

تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لیے آج ووٹنگ ہو رہی ہے۔ تلنگانہ سمیت پانچ ریاستوں کے انتخابات کے نتائج کا اعلان تین دسمبر کو کیا جائے گا۔ Telangana Assembly Election 2023

assembly election 2023 in Telangana
assembly election 2023 in Telangana
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 29, 2023, 12:25 PM IST

Updated : Nov 30, 2023, 7:49 AM IST

حیدرآباد: ملک کی 29 ویں ریاست تلنگانہ کے اسمبلی کے انتخابات آج پولنگ ہو رہی ہے۔ یہ پولنگ آج صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک چلے گی۔ تین دسمبر کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ جنوبی ہند کی اہم ریاست تلنگانہ جس کو دو جون 2014 کو ریاست کا درجہ دیا گیا تھا، کے تیسرے اسمبلی انتخابات میں جملہ 2 ہزار 290 امیدوار مقابلہ کر رہے ہیں۔

ریاست میں تقریباً 3 کروڑ 20 لاکھ ووٹر ہیں۔ ریاست بھر میں 35 ہزار 655 پولنگ مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ پولنگ کو آسان، آزادانہ اور منصفانہ بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کی جانب سے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ نقدی اور شراب کی منتقلی کو روکنے کے لیے اضلاع میں کنٹرول روم 24 گھنٹے کام کررہے ہیں۔ اس مرتبہ 27 ہزار 178 افراد نے گھر بیٹھے ووٹ کا استعمال کیا۔ ان میں 15 ہزار سے زیادہ ضعیف افراد شامل ہیں۔

پولنگ ڈیوٹی پر مامور ایک لاکھ 48 ہزار عملے نے پوسٹل بیلٹ کا استعمال کیا جب کہ 27,000 اور 94 پولنگ ا سٹیشنوں میں ویب کاسٹنگ کی جائے گی۔ 7,000 سے زیادہ پولنگ ا سٹیشنوں کے باہر کیمرے بھی لگے ہوئے ہیں۔ ووٹ کے استعمال کیلئے رائے دہندگان کو اپنے ووٹر شناختی تصویری شناختی کارڈ ساتھ لانا ہوگا۔ ریاست میں انتخابات کے پیش نظر اب تک عہدیداروں نے 737 کروڑ روپے کی نقدی، زیورات، شراب اور دیگر سامان ضبط کیا ہے جو انتخابی قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مناسب دستاویزات کے بغیر لے جایا جا رہا تھا۔

مزید پڑھیں: تلنگانہ اسمبلی انتخابات تشہیر کا اختتام، ووٹنگ 30 نومبر کو

تلنگانہ میں جمعرات کو انتخابات ہونے والے ہیں جس کے پیش نظر پولیس، رائے دہندوں میں رقومات کی تقسیم کرنے کو روکنے کے لئے خصوصی نظر رکھے ہوئے ہے۔ حیدرآباد، سائبرآباد اور رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹس میں چوکسی میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پولیس، ہر گاڑی کی تلاشی کا کام کررہی ہے۔ رقم کے دستاویزات نہ دکھائے جانے پر رقم کو ضبط کرنے کا کام کیا جارہا ہے۔ گاڑیوں کی تلاشی کے دوران ویڈیو ریکارڈنگ بھی کی جارہی ہے تاکہ شواہد جمع کئے جاسکیں۔ ساتھ ہی گاڑیوں کی تلاشی کے وقت ان کے نمبرات بھی لکھے جارہے ہیں۔

تلنگانہ اسمبلی انتخابات سے متعلق مزید تفصیلات...

  • ریاست میں ووٹرز کی کل تعداد 3,26,02,799 ہے۔
  • مرد ووٹرز .. 1,62,98,418, خواتین ووٹرز .. 1,63,01,705
  • ٹرانس جینڈر ووٹرز کی تعداد 2,676 ہے۔
  • سروس ووٹرز کی تعداد 15,406 ہے، اور غیر رہائشی ووٹرز کی تعداد 2,944 ہے۔
  • 18-19 سال کی عمر کے نئے ووٹرز کی تعداد 9,99,667 ہے۔

ریاست بھر میں 119 اسمبلی نشستوں کے لیے 2,290 امیدوار قسمت آزمائی کررہے ہیں۔ ان میں 221 خواتین، 2068 مرد اور ایک خواجہ سرا ہے۔

  • ریاست بھر میں شراب کی دکانیں اس مہینے کی 30 تاریخ کو شام 5 بجے تک بند رہیں گی۔
  • ووٹنگ کے لیے ریاست بھر میں 35,655 پولنگ اسٹیشن
  • معذور افراد کے لیے پولنگ اسٹیشنز پر خصوصی انتظامات۔ 21,686 وہیل چیئرز کا انتظام
  • پولنگ کے لئے 80 سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے مفت ٹرانسپورٹ کی سہولت

Last Updated : Nov 30, 2023, 7:49 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.