ETV Bharat / state

'پرجا سنگراما یاترا تلنگانہ میں سیاسی تبدیلی کا ذریعہ بنے گی'

author img

By

Published : Aug 28, 2021, 7:01 PM IST

بنڈی سنجے نے کہا کہ تقریبا 1400افراد نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے دوران اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔ شہداء کی خواہشات کے برعکس، ریاست پر ایک ہی خاندان کی حکومت ہے۔

'پرجا سنگراما یاترا تلنگانہ میں سیاسی تبدیلی کا ذریعہ بنے گی'
'پرجا سنگراما یاترا تلنگانہ میں سیاسی تبدیلی کا ذریعہ بنے گی'

تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ ریاست کے عوام میں بھروسہ اور خود اعتمادی پیدا کرنے کے لیے پرجا سنگرامایاترا کی شروعات کی گئی ہے۔

سنجے جنہوں نے اس یاترا کا ہفتے کےروز آغاز کیا، نشاندہی کی کہ یہ یاترا ریاست میں سیاسی تبدیلی کا ذریعہ بنے گی۔اس پدیاترا کے آغاز سے پہلے انہوں نے چارمینار کی مندرمیں پوجا کی۔بعد ازاں چارمینار کے قریب منعقدہ جلسہ عام سے انہوں نے خطاب کیا۔

بنڈی سنجے نے اپنے خطاب میں کہا کہ تقریبا 1400افراد نے تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دلانے کے لئے چلائی گئی تحریک کے دوران اپنی جانوں کی قربانیاں دیں۔ شہداء کی خواہشات کے برعکس، ریاست پر ایک ہی خاندان کی حکومت ہے۔

وزیراعلی کے چندرشیکھرراو کے دور حکمرانی میں ایک بھی طبقہ خوش نہیں ہے۔وزیراعلی نے کہاتھا کہ کسانوں کو مفت کھاد دی جائے گی تاہم اس وعدہ کو پورانہ کرتے ہوئے کسانوں سے دھوکہ کیاگیا۔ساتھ ہی وزیراعلی نے ہر گھر کو ایک ملازمت فراہم کرنے،بے روزگارنوجوانوں کو الاونس دینے کا وعدہ کرتے ہوئے بے روزگارنوجوانوں کو دھوکہ دیا۔سات سال گزرجانے کے باوجود وزیراعلی نے ان وعدوں کی تکمیل نہیں کی ہے۔ دلتوں کے لیے تین ایکڑ زمین، دلت کو وزیراعلی بنانے کا بھی وعدہ وفانہیں ہوسکا۔

یہ بھی پڑھیں:پرانا ہو یا نیا شہر، حیدرآباد کو ترقی دی جارہی ہے:وزیر تارک راما راو

انہوں نے الزام لگایا کہ '' دلت بندھو '' اسکیم کے نام پر دلتوں کو دھوکہ دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ ایس ٹی طبقہ کو 12 فیصد ریزرویشن کیوں نہیں دیاگیا؟ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ بی جے پی کے سینئر رہنما و مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی نے کہا کہ تلنگانہ میں حقیقی حکومت قائم ہونی چاہئے اور خاندانی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں ٹی آرایس کے برسر اقتدار آنے کے بعد سے ایک بھی ٹیچر کے عہدہ کو پُر نہیں کیاگیا۔ کشن ریڈی نے کہا کہ ریاست میں بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے۔تلنگانہ میں بی جے پی کے ریاستی امور کے نگران ترون چگ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کو چندرشیکھرراو کی حکمرانی سے آزاد کیا جانا چاہیے۔ بی جے پی رہنما ڈی کے ارونا نے کہا کہ یہ یاترا ریاست میں چندرشیکھرراوکی حکمرانی کے خاتمہ کے لیے کی جارہی ہے۔انہوں نے اس یقین کا اظہارکیا کہ بی جے پی ریاست میں اقتدار میں آئے گی۔

مرکزی وزیر کشن ریڈی کے علاوہ بی جے پی رہنما ڈی کے ارونا، لکشمن، وجئے شانتی اور دیگر اس موقع پر موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.