ETV Bharat / state

آبی پرجیکٹ کی توسیع، مفاہمت یا سازش؟ - پرجیکٹ کے شروع ہونے پر تلنگانہ کے کئی اضلاع متاثر ہونے والے ہیں

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک وفد نے جمعرات کو کرشنا ندی مینجمینٹ بورڈ کے چیرمین سے ملاقات کی۔

آبی پرجیکٹ کی توسیع، مفاہمت یا سازش؟
آبی پرجیکٹ کی توسیع، مفاہمت یا سازش؟
author img

By

Published : May 14, 2020, 6:27 PM IST

تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کے ایک وفد نے جمعرات کو کرشنا ندی مینجمینٹ بورڈ کے چیرمین سے ملاقات کی۔

اس موقع پر کانگریس وفد نےآندھراپردیش حکومت کو ،پوتی ریڈی پاڈو، کی توسیع کے فیصلے کو واپس لینے کی ہدایت دینے کی اپیل کی۔

بعد ازیں کانگریس صدر اتم کمار ریڈی نے کہا کہ مذکورہ آبی پرجیکٹ پر دونوں وزرائے اعلی کی مفاہمت ہوئی ہے یا پھر اس کے پیچھے کوئی سازش ہے، اس کو منظرعام پر لانا ضروری ہے۔

انھوں نے کہا کہ دونوں وزرائے اعلی کی باضابطہ میٹنگز دو بار ہوچکی ہے، کیا اس موقع پر اس مسئلہ پر بات نہیں ہوئی۔ انھوں نے پوچھا کہ کیا تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر نے اس پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ اور اگر جگن یہ پرجیکٹ کرنا چاہتے تھے تو انھوں نے بتایا کیوں نہیں؟

کانگریس رہنما نے کہا دونوں وزرائے اعلی نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ رکھا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس پرجیکٹ کے شروع ہونے پر تلنگانہ کے کئی اضلاع متاثر ہونے والے ہیں۔ اس کے علاوہ ناگارجنا ساگر کے پاس رہنے والے کسانوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.