حیدرآباد: تلنگانہ کے سکندرآباد پریڈ گراؤنڈ میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف پوسٹر آویزاں کیے گئے۔ امت شاہ 17 ستمبر کو حیدرآباد کا دورہ کریں گے۔ اس موقع پر وہ سکندرآباد پریڈ گراؤنڈس میں منعقد ہونے والے جلسہ میں شرکت کریں گے۔بعض نامعلوم افراد کی جانب سے پریڈ گراؤنڈ میں پوسٹرس آویزاں کر کے یہ بتانے کا مطالبہ کیا گیا کہ مرکز نے تلنگانہ کی ترقی میں کس طرح مدد کی ہے؟ Posters Against Amit Shah
کنٹونمنٹ یوتھ کے نام والے ان پوسٹروں میں مرکزی حکومت سے کئی سوال کئے گئے ہیں۔بعض پوسٹرس میں لکھا گیا تھا کہ وہ کون لیڈر ہے جس نے تلنگانہ کی عزت نفس کو امیت شاہ کے جوتے پر ڈالا، یہ وہ لیڈر ہیں جنہوں نے تلنگانہ کی عزت نفس کو یرغمال بنایا ہے۔ اس پوسٹرمیں 20 سوالات کیے گئے ہیں اور یہ پوچھا گیا کہ مرکزی حکومت اور وزیر اعظم مودی نے ریاست کی ترقی میں کس طرح تعاون کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Naga Peace Talks ناگا مسائل کے حل پر قیاس آرائی کی رپورٹ، وزارت داخلہ
یو این آئی