یکم مئی 2019 کی دیر رات چار مینار کا ایک حصہ گر جانے کی وجہ سے عوام میں بے چپنی پائی جا رہی ہے۔
مرکزی حکومت کے محکمہ آثار قدیمہ کے ذمہ دار اس سلسلے میں بات کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں گزشتہ دو برس سے چار مینار کی تزئین کا کام جاری ہے یکم مئی کی رات کو ایک تزئین شدہ مینار کا کچھ حصہ گر جانے کی وجہ سے تزئین کاری کے متعلق سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نے آثار قدیمہ ماہر برکت اللہ حسینی سے چارمینار کے منہدم شدہ اسی کے متعلق بات کی تو انہوں نے کہا کہ قدیم ہونے کے باعث اس عمارت کے کچھ حصوں پر موسم کے اثرات مرتب ہو رہے ہو۔ لیکن ذمہ داروں کو چاہیے کیا وہ تعمیر میں استعمال کیے جانے والے اشیاء کے معیار کی جانچ اطمینان بخش کرنے کے بعد کام کو انجام دیں۔
انہوں نے چارمینار کے تزئینی کاموں پر توجہ مرکوز کرنے پر مرکزی محکمہ آثار قدیمہ کی ستائش کی ہے۔