حیدرآباد کی معزز شخصیت مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ صدر امیر شریعہ کے ساتھ افضل گنج پولیس تھانہ کے عہدیداروں کی جانب سے ہراساں کرنے کا معاملہ پیش آیا۔
اطلاعات کے مطابق مولانا جعفر پاشاہ ایک تقریب سے 1:45 بجے افضل گنج چوراہا سے پنجہ شاہ اپنے گھر جارہے تھے۔ اس دوران پولیس نے ان کی گاڑی کو سڑک پر روک دیا، مولانا نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک مذہبی شخصیت ہیں لیکن پولیس کے اعلیٰ عہدیداروں نے مولانا جعفر پاشاہ کے ساتھ بدتمیزی کی اور روڈ پر گھنٹے روکے رکھا۔
اس تعلق سے مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ نے بتایا کہ پولیس مسلمانوں کے ساتھ غلط رویہ اختیار کر رہی ہے انہوں نے سٹی کمشنر پولیس انجنی کمار کو کہا کہ وہ تقرری کے ذریعے فرنڈلی پولیس کا نارا دیتے ہیں دوسری جانب ان کے فرقہ پرست ذہن رکھنے والے عہدیدار ایک کمیونٹی کو نشانہ بناتے ہم ہیں۔