ETV Bharat / state

Modi Telangana Visit وزیراعظم مودی تلنگانہ کو 6100 کروڑ کے پروجیکٹوں کا تحفہ دیں گے - تلنگانہ کی خبر

وزیر اعظم نریندر مودی تلنگانہ دورے کے موقعے پر 5,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے 176 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں میں ناگپور-وجئے واڑہ کوریڈور کا 108 کلومیٹر طویل منچیریال-وارنگل سیکشن بھی شامل ہے۔

Modi Telangana Visit
Modi Telangana Visit
author img

By

Published : Jul 5, 2023, 5:41 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی وارنگل میں 6,100 کروڑ روپے کے کئی ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھنے کے لیے 8 جولائی کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ بدھ کو یہاں ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ مسٹر مودی 8 جولائی کو صبح تقریباً 10.45 بجے تلنگانہ کے وارنگل پہنچیں گے اور ایک عوامی تقریب میں شرکت کریں گے جہاں وہ تقریباً 6,100 کروڑ روپے کے کئی اہم بنیادی ڈھانچے کے ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

وزیر اعظم 5,500 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کے 176 کلومیٹر طویل قومی شاہراہ کے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ ان پروجیکٹوں میں ناگپور-وجئے واڑہ کوریڈور کا 108 کلومیٹر طویل منچیریال-وارنگل سیکشن بھی شامل ہے۔ یہ سیکشن منچیریال اور وارنگل کے درمیان تقریباً 34 کلومیٹر کی دوری کو کم کرے گا، اس طرح ان دونوں مقامات کے سفر کے وقت میں کمی آئے گی۔ اس کے ساتھ ہی نیشنل ہائی وے-44 اور NH-65 پر ٹریفک کا بوجھ بھی کم ہو جائے گا۔

مودی NH-563 کے 68 کلومیٹر طویل کریم نگر-وارنگل سیکشن کو موجودہ دو لین سے چار لین میں اپ گریڈ کرنے کا بھی سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس سے وارنگل میں حیدرآباد-وارنگل انڈسٹریل کاریڈور، کاکتیہ میگا ٹیکسٹائل پارک اور ایس ای زیڈ کے کنیکٹیویٹی کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔ وزیر اعظم ریلوے مینوفیکچرنگ یونٹ قاضی ی پیٹ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ اسے 500 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تیار کیا جائے گا، جس سے جدید مینوفیکچرنگ یونٹ کے ساتھ ویگن کی تیاری کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: 17th Indian Cooperative Congress بھارت کو خود کفیل بنانے میں کوآپریٹیو کمیٹیوں کا کردار اہم، مودی

یہ پلانٹ جدید ترین ٹیکنالوجی کے معیارات اور ویگنوں کی روبوٹک پینٹنگ، جدید ترین مشینری اور جدید میٹریل اسٹوریج اور ہینڈلنگ جیسی سہولیات سے لیس ہوگا۔ بیان میں کہا گیا کہ اس سے مقامی لوگوں کے لئے روزگار پیدا کرنے اور آس پاس کے علاقوں میں ذیلی یونٹس کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.