ETV Bharat / state

PM Modi Address Nizamabad پی ایم مودی کی نظام آباد ریلی سے بی آر ایس پر تنقید

وزیراعظم مودی نے نظام آباد ریلی میں کہا کہ کسی بھی ریاست کی ترقی کے لئے بجلی اہم ہے اور تلنگانہ بجلی کی پیداوار میں خود کفیل بن رہا ہے۔ ضلع نظام آباد میں بجلی، ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا۔ Nizamabad Rally

Etv Bharatپی ایم مودی نے نظام آباد ریلی سے بی آر ایس اتحاد پر انکشاف کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 12:56 PM IST

پی ایم مودی نے نظام آباد ریلی سے بی آر ایس اتحاد پر انکشاف کیا

تلنگانا: ریاست تلنگانا کے نظام آباد ریلی سے وزیر اعظم مودی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جی ایچ ایم سی انتخابات کے بعد چیف منسٹر چندرشیکھرراو کا رویہ پوری طرح بدل گیا تھا۔ جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں بی جے پی کی شاندار کامیابی کے بعد بوکھلا کر چندرشیکھرراو دہلی آئے اور ان سے ملاقات کی اور ان سے این ڈی اے میں شامل ہونے اور تلنگانہ میں کے ٹی آر کو چیف منسٹر بننے کے لئے آشیرواد دینے کی درخواست کی۔ تاہم میں نے چندرشیکھرراو کی درخواست کو مسترد کردیا۔ مودی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اس دن فیصلہ کیا تھا کہ بی آر ایس کے ساتھ اتحاد کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔ وزیر اعظم آج نظام آباد کے دورے کے موقع پر جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے اس بات کا انکشاف کیا۔

وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ کسی بھی ریاست کی ترقی کے لئے بجلی اہم ہے اورتلنگانہ بجلی کی پیداوار میں خود مکتفی بن رہا ہے۔ انہوں نے تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں بجلی،ریل اور صحت جیسے اہم شعبوں میں تقریباً 8000 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کے نام کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے ان پروجیکٹس پر تلنگانہ کو مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہاکہ آج پداپلی میں این ٹی پی سی کے پراجکٹ کے پہلے یونٹ کا آغاز کیاگیا ہے۔ جلد ہی دوسرایونٹ بھی شروع ہوگا جس سے اس کی گنجائش 4000 میگااواٹ ہوجائے گی۔ این ٹی پی سی کے پلانٹس میں یہ سب سے عصری پلانٹ ہے۔ اس سے بجلی کی پیداوار کا بڑاحصہ تلنگانہ کو ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ایم مودی نے کہا کہ انہوں نے 2016 میں اس پراجکٹ کا سنگ بنیاد رکھاتھا۔ یہی حکومت کا ورک کلچر ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ دھرم آباد۔ منوہرآباد مجبوب نگر کرنول ریلوے اسٹیشن کے الکٹریشفیشن کو قوم کے نام سے کرنے سے تلنگانہ کیلئے کنکٹویٹی بڑھے گی۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی تمام ٹرینوں کے الکٹریفکنش کا کام کیاجائے گا۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ ہمارے ملک کے میڈیکل کالجس میں ایمس کی تعداد بڑھائی جارہی ہے۔ تلنگانہ کے بی بی نگر میں ایمس کا کام چل رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مریضوں کی تعداد کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایمس میں ڈاکٹرس اور طبی عملہ کی تعداد میں بھی اضافہ کیاجارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ آیوشمان بھارت سے تلنگانہ میں 70ہزارسے زائد افراد کو پانچ لاکھ روپئے تک علاج کی سہولت فراہم کی جارہی ہے اور تقریبا 80فیصد رعایت پر دوائیں فراہم کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.