حیدرآباد: وزیر اعظم مودی نے تلنگانہ کے ضلع محبوب نگر میں 13500کروڑ روپئے سے زائد مالیت کے کئی ترقیاتی پراجکٹس کا سنگ بنیاد رکھا اور ان کاموں کو قوم کے نام کیا۔ ان ترقیاتی کاموں میں سڑک، ریل، پٹرولیم، قدرتی گیس اور اعلی تعلیم کے اہم شعبہ جات کے ترقیاتی پراجکٹس شامل ہیں۔
انہوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ٹرین خدمات کو بھی جھنڈی دکھائی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ناری شکتی وندن ابھیان کی پارلیمنٹ میں منظوری سے نوراتری سے پہلے شکتی پوجا کے جذبہ کا اظہار ہوا ہے۔انہوں نے آج مختلف پراجکٹس کے سنگ بنیاد اور افتتاح پر مسرت کا اظہار کیا۔
-
The setting up of a Central Tribal University in Mulugu district will benefit the youth, specially those from tribal communities. pic.twitter.com/liBCsdot1h
— Narendra Modi (@narendramodi) October 1, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">The setting up of a Central Tribal University in Mulugu district will benefit the youth, specially those from tribal communities. pic.twitter.com/liBCsdot1h
— Narendra Modi (@narendramodi) October 1, 2023The setting up of a Central Tribal University in Mulugu district will benefit the youth, specially those from tribal communities. pic.twitter.com/liBCsdot1h
— Narendra Modi (@narendramodi) October 1, 2023
انہوں نے کہا کہ اہم معاشی ہبس کی نشاندہی راہداری میں کی گئی ہے جن میں 8 خصوصی معاشی زونس، 5میگافوڈ مارٹس، 4 فشنگ سی فوڈ کلسٹرس، 3 فارما،میڈیکل کلسٹرس، ایک ٹکسٹائل کلسٹر بھی شامل ہیں۔ان سے ہنمکنڈہ، محبوب آباد، ورنگل اور کھمم اضلاع کے نوجوانوں کے لئے کئی مواقع کھل جائیں گے۔انہوں نے بندرگاہوں تک اشیا کی منتقلی کیلئے تلنگانہ جیسی ریاست کے لئے روڈ کنکٹیویٹی کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے کئی معاشی راہداریوں کا گزر تلنگانہ سے ہورہا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ مشرقی اور جنوبی ساحل سے ریاست کو جوڑنے کا ذریعہ بنے گا۔حیدرآباد۔وشاکھا پٹنم راہداری کے سوریہ پیٹ۔کھمم سکشن بھی اس خصوص میں مدد ملے گی۔اس سے مشرقی ساحل تک پہنچنے میں بھی مدد ملے گی۔جل کیر اور کرشنا سکشن کے درمیان ریلوے لائن کی تعمیر بھی ریاست کے عوام کے لئے اہم ہے۔
مزید پڑھیں: PM Modi Visit Telangana وزیر اعظم حیدرآباد پہنچے، محبوب نگر میں 13 ہزار 500 کروڑ کے پروجیکٹوں کا آغاز کریں گے
توانائی اور توانائی کی سلامتی کے شعبہ میں دنیا بھر میں ہوئی حالیہ تبدیلیوں کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت نے نہ صرف صنعتوں کے لئے بلکہ گھریلو مقاصد کیلئے بھی توانائی کا انتظام کیا ہے۔
انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ سال 2014میں ایل پی جی گیس سلنڈرس کی تعداد 14کروڑ تھی جو سال 2023 میں بڑھ کر 32 کروڑ تک جا پہنچی۔انہوں نے حال ہی میں گیس سلنڈرس کی قیمتوں میں کمی کا بھی حوالہ دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہاسن۔چرلہ پلی ایل پی جی پائپ لائن پراجکٹ کا اس علاقہ کے عوام کے لئے توانانی کی سلامتی کی فراہمی میں اہم رول ہے۔
اس دوران وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ حکومت ہند تلنگانہ کے مُلگ ضلع میں ٹرائبل یونیورسٹی کا قیام عمل میں لائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی سمکا سارلماں کے نام سے قائم کی جائے گی اور اس یونیورسٹی کیلئے 900کروڑ روپئے صرف کئے جائیں گے۔انہوں نے سنٹرل ٹرائبل یونیورسٹی کے لئے تلنگانہ کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
(یو این آئی)