ETV Bharat / state

وزیراعظم مودی اور دیگر رہنماوں کی ریونت ریڈی کو مبارک باد - کانگریس کے رہنما ریونت ریڈی

کانگریس کے رہنما ریونت ریڈی نے ریاست تلنگانہ کے وزیراعلی کی حیثیت سے آج حیدرآباد میں حلف لیا۔ حلف برداری تقریب میں کانگریس کے صدر سمیت سبھی بڑے رہنماوں نے شرکت کی۔ PM modi and other leaders Congratulate to Revanth Reddy

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 7, 2023, 2:21 PM IST

دہلی: وزیراعظم نریندر مودی نے ریاست تلنگانہ کے نئے وزیراعلی ریونت ریڈی کو تلنگانہ کے چیف منسٹر کی حیثیت سے حلف لینے پر مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم مودی نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ میں ریاست کی ترقی اور اس کے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

  • Congratulations to Shri Revanth Reddy Garu on taking oath as the Chief Minister of Telangana. I assure all possible support to further the progress of the state and the welfare of its citizens. @revanth_anumula

    — Narendra Modi (@narendramodi) December 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • Prime Minister Narendra Modi congratulates Revanth Reddy, om taking oath as the Chief Minister of Telangana.

    "...I assured all possible support to further the progress of the state and the welfare of its citizens," he tweets. pic.twitter.com/olvmYIxOfw

    — ANI (@ANI) December 7, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
  • ریونت ریڈی کو اسٹالن کی مبارکباد

تمل ناڈو کے وزیراعلی اسٹالن نے تلنگانہ کے اپنے ہم منصب ریونت ریڈی کومبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے سوشیل میڈیا کے اہم پلیٹ فارم ایکس پر اس سلسلہ میں کئے گئے ٹوئیٹ میں کہاکہ ان کی ریونت ریڈی سے فون پر ہوئی بات چیت کے دوران انہوں نے گرمجوشانہ مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔انہوں نے پُراثر اور کامیاب معیاد کے لئے ریونت ریڈی سے نیک تمناوں کا اظہار بھی کیا۔

واضح رہے کہ ملک کی 29ویں ریاست تلنگانہ کے دوسرے وزیراعلی کے طور پر آج دوپہر ٹھیک ایک بجکر 4 منٹ پر ریونت ریڈی نے شہر حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں منعقدہ عظیم الشان تقریب میں حلف لیا۔ان کے ساتھ وزراء ملو بھٹی وکرامارکا، اتم کمار ریڈی،کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی، سیتکا، کونڈا سریکھا، سریدھر بابو، پی سرینواس ریڈی، ٹی ناگیشور راو، دامودر راج نرسمہا، سدرشن ریڈی، پونم پربھاکر نے بھی حلف لیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعلی تلنگانہ ریونت ریڈی نے وزراء کے ساتھ حلف لے لیا

اس حلف برداری تقریب میں کانگریس کے سرکردہ رہنما بشمول پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے سونیا گاندھی، راہل گاندھی، پرینکا گاندھی، وزیراعلی کرناٹک سدارامیا، ان کے نائب ڈی کے شیواکمار، کرناٹک کے کئی وزراء اور پارٹی لیڈران کے علاوہ دوسری ریاستوں کے پارٹی لیڈران نے بھی شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.