ETV Bharat / state

اچن نائیڈو سے ملاقات کی چندرابابو کو اجازت نہیں دی گئی

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 6:56 PM IST

گنٹور کے سرکاری اسپتال میں زیرعلاج سابق وزیر و تلگودیشم کے رکن اسمبلی اچن نائیڈو سے ملاقات اور ان کی عیادت کی آندھراپردیش کے سابق وزیراعلی و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرا بابو نائیڈو کو اجازت نہیں دی گئی۔

Permission denied to TDP National Prez to see Atchannaidu
اچن نائیڈو سے ملاقات کی چندرابابو کو اجازت نہیں دی گئی

چندرابابو نائیڈو وہ اپنے فرزند و سابق وزیر لوکیش کے ساتھ اچن نائیڈو سے ملاقات کے خواہاں تھے تاہم عہدیداروں نے انہیں اجازت دینے سے انکار کردیا۔

اچن نائیڈو کو ای ایس آئی گھپلہ کے سلسلہ میں گرفتار کیاگیا تھا۔ ان کو عدالتی تحویل میں دے دیا گیا تھا تاہم عدالت کی ہدایت پر ان کو معائنوں کے لیے جی جی ایچ اسپتال لایاگیا۔

اس بات کی اطلاع پر حیدرآباد سے اے پی کے دارالحکومت امراوتی پہنچے چندرابابو اور ان کے فرزند لوکیش نے گنٹورروانگی کے لیے اجازت طلب کی تاہم ان کو اجازت دینے سے محکمہ محابس نے انکار کردیاگیا۔

چندرابابو نے اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ سے خواہش کی کہ ان کو اچن نائیڈو سے ملاقات کی اجازت دی جائے تاہم انہوں نے کہاکہ اس ملاقات کے لیے مجسٹریٹ سے اجازت لی جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.