ETV Bharat / state

حیدرآباد: تقریبات نہ ہونے سے کار ڈرائیور و مالکان پریشان

عام طور پر شادی بیاہ کی تقریبات بڑے اہتمام سے منائی جاتی ہے۔ جس میں لوگوں کے اندر جوش و خروش ہوتا ہے۔ اس موقع کو یادگار بنانے کے ضمن میں دلہے کی آمد و رفت کے لیے خاص کار اور گھوڑے کا استعمال کیا جاتا ہے۔

Marriage ca
حیدرآباد: تقریبات نہ ہونے سے کار ڈرائیور و مالکان پریشان
author img

By

Published : Oct 9, 2020, 2:13 PM IST

حیدرآباد میں شادیوں کی اپنی خاص پہچان ہے۔ یہاں کی کئی شادیوں میں نظام میر عثمان علی خان بہادر کے دور کی نہایت منفرد اور تاریخی چیزوں کا استعمال اب بھی رائج ہے۔ جس میں اوپن ٹپ کار بھی شامل ہے۔

نظام میر عثمان علی خان بہادر کے دور میں عابڈز پر شادی بیاہ کے لیے اوپن ٹپ کار اسٹنڈ قائم کیا گیا تھا -

حیدرآباد: تقریبات نہ ہونے سے کار ڈرائیور و مالکان پریشان

حیدرآباد میں شادی بیاہ میں برات بڑی دھوم دھام سے نکالی جاتی ہیں - اوپن ٹپ امپل کار اور دیگر اوپن ٹپ کار صرف شادی اور دیگر تقریبات کے لیے ہی تیار کی گئی ہے اور خواہش مند افراد ان کاروں کا برات و دیگر تقریبات میں استعمال کرتے ہیں، لیکن کورونا وائرس کے سبب ان کاروں کے استعمال میں کمی واقع ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کے سبب حکومت کی جانب سے شادی و دیگر تقریبات میں 50 لوگوں کی ہی اجازت دی گئی ہے اور برات نکالنے کی اجازت نہیں ہے۔

کار ڈرائیور نصیب محمد خان نے کہا کہ 'یہ عابڈز میں واقع حیدرآباد کا قدیم کار اسٹنڈ ہے اس اسٹنڈ سے 100 سے زائد خاندانوں کا گزر بسر ہوتا ہے- شادیوں کے علاوہ فلموں میں بھی یہ گاڑیاں استعمال کی جاتی ہے'-

اب شادی اور دیگر تقریبات سے منسلک افراد، اوپن ٹپ کار اسٹنڈ کے ڈرائیورز اور مالکان بھی پریشان ہیں۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ ان کاروں کی رونق دوبارہ کب لوٹ آئے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.