ETV Bharat / state

ماسک کے استعمال میں لاپرواہی - برائے نام ماسک

آرٹی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مسافرین سے اس بات کی بار بار اپیل کررہے ہیں کہ وہ ماسک کے بغیر سفر نہ کریں مگر اس کو کچھ لوگ سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔

ماسک کے استعمال میں لاپرواہی
ماسک کے استعمال میں لاپرواہی
author img

By

Published : Apr 21, 2021, 8:23 AM IST

کورونا وائرس کی وبا نے قہر برپا کیا ہے۔ کورونا کی دوسری لہر چل رہی ہے۔تلنگانہ میں رات کا کا کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔

ان حالات میں احتیاط زیادہ برتنے کی ضرورت ہے، مگر دیکھا یہ جارہا ہے کہ لوگ اس کی پرواہ نہیں کررہے ہیں۔ ماسک کا استعمال بہت کم ہورہا ہے، بہت سے لوگ ماسک تو رکھ رہے ہیں مگر اس کو صحیح سے لگانے سے پرہیز کررہے ہیں۔

بس اسٹیشیوں میں دیکھا جارہا ہے کہ بہت سارے مسافرین صرف برائے نام ماسک رکھتے ہیں اس کو صحیح ڈھنگ سے ناک اور منھ کو نہیں ڈھانکتے۔سماجی دوری کو بھی نظر انداز کیا جارہا ہے۔

آرٹی سی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ مسافرین سے اس بات کی بار بار اپیل کررہے ہیں کہ وہ ماسک کے بغیر سفر نہ کریں مگر اس کو کچھ لوگ سنجیدگی سے نہیں لے رہے ہیں۔ بتایا گیا کہ بسوں میں سانیٹائیزر بھی رکھا گیا ہے۔

ڈاکٹرز اور ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے اس دورمیں لاپرواہی کرنا اور ماسک کو صحیح ڈھنگ سے نہیں پہننا کورونا کے پھیلاو کو ایک بڑا سبب بن رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.