پیاز کی قیمتوں میں اضافہ پر قابو پانے میں حکومت کی ناکامی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے حکومت سے خواہش کی ہے کہ وہ استعفی دے دے اور دوبارہ انتخابات کروائے۔
انہوں نے اے پی کے تروپتی کے رعیتو بازار کا دورہ کیا جہاں انہوں نے خریداروں اور دکانداروں سے بات کی۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غیر معیاری پیاز 80روپئے فی کیلو کے حساب سے فروخت کی جارہی ہے۔ط
جناسینا پارٹی کے سربراہ پون کلیان نے تاجروں سے پیاز کی دستیابی اور ان کے مسائل پر بھی بات کی۔
مزید پڑھیں : پیاز کی اضافی قیمتوں کے خلاف انوکھا احتجاج
انہوں نے کہا کہ حکومت ٹنڈرس اور پیشرو حکومت کی پالیسیوں میں مصروف ہے۔عوام کوراحت نہیں مل رہی ہے۔اگر حکومت پیاز کی قیمت پر قابو نہیں پاسکتی تو وہ استعفی دیدے۔