حیدرآباد میں طیارہ کی لینڈنگ کے دوران مسافر کو دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی۔ یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ پر پیش آیا۔ فلائٹ کوویت سے شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایئرپورٹ آرہی تھی کہ لینڈنگ کے دوران ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑا۔ طیارہ کی لینڈنگ کے فوری بعد اس مسافر کو ایرپورٹ میں قائم اسپتال لے جایاگیا تاہم راستہ میں ہی اس کی موت ہوگئی۔یہ مسافر حیدرآباد کا رہنے والا ہے۔شمس آباد آرجی آئی اے پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔ Passenger Dies of Heart Attack During Landing
یواین آئی