سائبرآباد اور رچہ کونڈہ پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے ڈیزاسٹر منجمینٹ ایکٹ کی دفعہ 51B کے تحت ماسک استعمال نہ کرنے والے تقریباً 5,500 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
پولیس کے مطابق ماسک نہ پہننے والوں کی شناخت کےلیے آرٹیفیشل انٹلی جنس ٹکنک کا استعمال کیا جارہا ہے تاکہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ ان کی شناخت کرتے ہوئےپٹرولنگ گاڑیوں کو چوکس کیا جاسکے۔
پولیس کا مقصد ماسک کے استعمال کو یقینی بنانا ہے جبکہ اس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک ہزار روپئے کا جرمانہ بھی عائد کیا جارہا ہے۔
آرٹیفیشل انٹلی جنس کا استعمال کرتے ہوئے ماسک نہ پہننے والوں کی شناخت کرتے ہوئے انہیں ای چالان بھی جاری کئے جارہے ہیں۔
تلنگانہ میں کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے خاص کر گریٹر حیدرآباد میں کورونا کیسز میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے۔