ETV Bharat / state

KCR Slams BJP بی جے پی کو اقتدار سے باہر کرنے تک ہماری جدوجہد جاری رہے گی، کے سی آر

کے چندر شیکھر راؤ نے کہا کہ تلنگانہ کی ترقی ملک کے لیے ایک مثال بن گئی ہے اور اس نے اپنی پالیسی سے دیگر ریاستوں کو متوجہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اپنی پارٹی کی نااہلی کو چھپانے کے لیے کئی سازشوں میں ملوث ہے۔ بی آر ایس نے کہا کہ ہمیں کسی بھی حد تک ہراساں کرنے کی بی جے پی کی کوششوں کو ناکام بنانا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 4:40 PM IST

حیدرآباد: بھارت راشٹرا سمیتی (بی آر ایس) کے صدر اور تلنگانہ کے وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ملک میں اقتدار سے باہر کرنے تک پارٹی کی جدوجہد جاری رہے گی۔ راؤ نے تلنگانہ بھون میں پارٹی کی میراتھن میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ میٹنگ جمعہ کی رات سات گھنٹے تک جاری رہی۔ وزیراعلیٰ نے الزام لگایا کہ بی جے پی تلنگانہ کی ترقی کو ہضم نہیں کر پا رہی ہے۔ میٹنگ میں وزراء، ایم پیز، ایم ایل سی، ارکان اسمبلی، پارٹی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹیاں، مختلف کارپوریشنوں کے صدور، میئر، ڈی سی سی بی کے صدر، ڈی سی ایم ایس اور دیگر نے بھی شرکت کی۔راؤ نے دعویٰ کیا کہ تلنگانہ کی ترقی ملک کے لیے ایک مثال بن گئی ہے اور اس نے اپنی پالیسی سے دیگر ریاستوں کو متوجہ کیا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ بی جے پی اپنی پارٹی کی نااہلی کو چھپانے کے لیے کئی سازشوں میں ملوث ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بی جے پی بی آر ایس کے عوامی نمائندوں کو ہراساں کر رہی ہے اور بی آر ایس کے وزراء، ایم پیز، ایم ایل اے، ایم ایل سی اور پارٹی لیڈروں کو پہلے ہی مرکزی ایجنسیوں جیسے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی)، انکم ٹیکس (آئی ٹی) اورانفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے جھوٹے الزامات سے پریشان کرچکی ہے۔ بی آر ایس کے قومی صدر راؤ نے کہا کہ ہمیں کسی بھی حد تک ہراساں کرنے کی بی جے پی کی کوششوں کو ناکام بنانا چاہئے اور بی جے پی کے بے بنیاد الزامات کا سامنا کرنا چاہئے۔انہوں نے کہا، 'ریاست میں غریبوں کے لیے اسکیموں کے نفاذ میں بدعنوانی کا کوئی بہانہ نہیں چلے گا۔" وزیر اعلیٰ نے کہا کہ اس سے ایم ایل اے کے مستقبل پر اثر پڑے گا اس لیے انہیں ہوشیار رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Owaisi Slams Centre مودی حکومت کے سی آر خاندان کو نشانہ بنا رہی ہے، اویسی

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.