اس موقعے سے بتایا گیا کہ جاری مالی سال کے لیے542 کروڑ 66 لاکھ روپے تخمینہ تھا۔
جبکہ 617 کروڑ 66 لاکھ کی لاگت آئی، جس کے مطابق 75 کروڑ روپے کا خسار بجٹ منظور کیا گیا۔
وی سی رام چندرم نے کہا کہ حکومت کی 309 کروڑ روپے کی گرانٹ آنا باقی ہے۔
وی سی نے کہا کہ مخلتف شعبہ جات اور فیس سے ایک سو پینسٹھ کروڑ روپے کی رقم یونیورسٹی کو حاصل ہوتی ہے۔
انھوں نےمزید کہا کہ، شتابدی بھون، کی تعمیر کے لیے 25 کروڑ اور انفراسٹرکچر کے لیے 85 کروڑ 75 لاکھ روپے منظور کیے گئے ہیں۔