حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کے 31 جنوری کو ضلع ہنمکنڈہ کے کملاپور کے دورہ کے پیش نظر مقامی بی جے پی اور کانگریس کے لیڈروں و کارکنوں کو پولیس نے احتیاطی طور پر گرفتار کر لیا ہے۔ اتوار کی شب سے ہی گرفتاریوں کا سلسلہ چل پڑا اور کملاپورم میں پولیس کی بھاری تعداد تعینات کردی گئی۔ اس اچانک گرفتاری پر مقامی اپوزیشن کے لیڈروں نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور پولیس کے رویہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔ منگل کو وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو کریم نگر سے کملاپور پہنچیں گے جہاں وہ مختلف ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقاریب میں شرکت کریں گے۔ تارک راما راو ایم جے پی گروکل اسکول،کستورباگاندھی سرکاری جونیر کالج، ڈبل بیڈروم مکانات، کُلاسنگھ بھون، بس اسٹینڈ کی تعمیر، ایس سی کمیونٹی ہال کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاحی تقاریب میں بھی حصہ لیں گے۔
واضح رہے کچھ روز پہلے تارک راما راو نے مرکزی حکوت پر تنقید کیا تھا۔ تلنگانہ کے وزیر انڈسٹریز و آئی ٹی تارک راما راؤ نے دو ٹوک انداز میں واضح کیا کہ اگر ملک کی دیگر تمام ریاستوں میں تلنگانہ کی طرح حکومت کی جاتی تو ہمارا ملک ایک عرصہ قبل ہی 5 ٹریلین معیشت کو عبور لرلیتا لیکن مرکزی حکومت کی جانب سے ریاستوں کو مناسب مدد نہ ملنے کی وجہ سے ریاستوں کی ترقی میں رکاوٹ پیدا ہو رہی ہے۔ تلنگانہ اور مرکز کے درمیان مناسب تعلقات کے فقدان پر سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وبا، نوٹ بندی اور مرکز کے تعاون کے بغیر بھی ریاست تلنگانہ کی شرح ترقی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Tarak Rama Rao On Economy معیشت کی ترقی کے لیے ریاستوں کو تلنگانہ کی طرز پر کام کرنا چاہیے، کے تارک راما راؤ
یو این آئی