حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع جنگاؤں میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک شخص ہلاک اور دیگر چار شدید زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ ضلع کے کندرم علاقہ میں اُس وقت پیش آیا جب کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار درخت سے ٹکراگئی۔ اس کار میں سوار افراد جن کا تعلق بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع کے پالوانچہ سے ہے،حیدرآباد جارہے تھے کہ ان کی کار چلانے والے نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار سڑک کے کنارے درخت سے ٹکراگئی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔مہلوک کی شناخت سندھوجا کے طورپر کی گئی ہے۔ حکام نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔
وہیں آندھراپردیش کے وشاکھاپٹنم میں پیش آئے سڑک حادثہ میں کئی افرادز خمی ہوگئے۔ یہ حادثہ وشاکھاپٹنم کی وی آئی پی روڈ پر کل شب اُس وقت پیش آیا جب ضلع کے راماٹاکیز علاقہ سے سرپورم کی سمت جانے والی کار چلانے والی نے اس کا توازن کھودیا اور یہ کار قریب میں ٹہرائی گئی سات بائیکس اور فٹ پاتھ پر لگے درخت سے ٹکرا کررک گئی۔ اس حادثہ میں بائیکس اور کار کو شدید نقصان پہنچا۔ بتایاجا تا ہے کہ یہ کار لیڈی ڈاکٹر چلارہی تھی جو حالت نشہ میں تھی۔ عینی شاہدین نے کہا کہ انووا کار وی آئی پی روڈ پر کافی تیز رفتار کے ساتھ جارہی تھی جس کے نتیجہ میں کار چلانے والی ڈاکٹرنے اس کا توازن کھودیا اور یہ کارکئی گاڑیوں سے ٹکراگئی۔ حادثہ کا اثر تباہ کن تھا جس سے سڑک پر ہر طرف افراتفری دیکھی گئی۔ اس حادثہ میں کئی افراد زخمی۔
یہ بھی پڑھیں: Andhra Pradesh Accident آندھرا پردیش میں بس حادثے میں چھ افراد ہلاک، آٹھ زخمی
یو این آئی