تلنگانہ میں ایک اور امیکرون کیس درج ہوا ہے۔ Another Omicron Case has Been Registered in Telangana
سوڈان سے حیدرآباد پہنچا ایک شخص امیکرون سے متاثر , Man Arrives Hyderabad From Sudan was Infected By Omicron پایا گیا ہے۔
صحت کے حکام نے بتایا کہ حیدرآباد کے مضافاتی علاقے حیات نگر میں ایک 23 سالہ شخص میں اومیکرون کی تشخیص ہوئی تھی۔
متاثرہ شخص کے بارے میں بتایا گیا کہ وہ سوڈان سے حیدرآباد پہنچا۔ اس شخص کو فی الحال گچی باولی ٹمس میں رکھا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:Corona Cases in India: اومیکرون کے ملک میں 213 معاملے
تازہ ترین کیس کے اندراج کے ساتھ ہی تلنگانہ میں امیکرون کیسز کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے۔ حیات نگر میں اومیکرون کیس درج ہونے کے بعد طبی عملہ کو چوکنا کردیا گیا۔ حیات نگر کی ستیہ نارائن کالونی میں خصوصی کیمپ لگایا گیا۔ متاثر کے رہنے والے علاقے میں کووڈ ٹیسٹ کیے جارہے ہیں۔
میڈیکل آفیسر ناگا جیوتی نے کہا کہ اومیکرون سے متاثر شخص نے کورونا ویکسین نہیں لی تھی۔ طبی عملہ ہر ایک کو ویکسین لگوانے کی تاکید کر رہا ہے۔ گھر گھر جا کر ان لوگوں کی تفصیلات اکٹھی کیں جن کو ویکسین نہیں لگائی گئی۔