ETV Bharat / state

Subsidy Loan in Telangana اقلیتی افراد میں ایک لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم

تلنگانہ میں حال ہی میں حکومت کی جانب سے اقلیتی طبقات کو ایک لاکھ روپے سو فیصد سبسیڈی قرض فراہم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

Minoruty loan distribution
Minoruty loan distribution
author img

By

Published : Aug 20, 2023, 10:16 AM IST

Updated : Aug 20, 2023, 10:32 AM IST

حیدرآباد: شہر حیدرآباد کے ایل بی اسٹیڈیم میں تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز فنانس کارپوریشن کے تعاون سے تلنگانہ اقلیتی ریلیف چیک کی تقسیم کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں ریاستی وزراء، ایم ایل اے/ایم ایل سی، اور جی ایچ ایم سی علاقہ کے مختلف اسمبلی حلقوں کے عوامی نمائندوں اور معزز شخصیات نے شرکت کی۔اس موقع پر حکومت کی جانب سے اس اسکیم کے اہل اور منتخب کردہ افراد میں ایک لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے ہیں۔

Subsidy Loan in Telangana

کارپوریشن کی جانب سے پہلے عوام کو آگاہ کیا گیا تھا کہ جن افراد کو منتخب کیا گیا وہی ایل بی اسٹیڈیم میں آئیں دیگر افراد آنے کی زحمت نہ کریں۔ اس موقع پر تلنگانہ اسٹیٹ مینارٹیز فنانس کارپوریشن کے چیئرمین امتیاز اسحق نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سارے تلنگانہ ریاست میں آج ہی ایک لاکھ روپے کے امدادی چیکس تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت تلنگانہ مائناریٹی کی فلاح وبہبود کے لئے سنجیدہ ہے اور آئے دن نئی اسکیمات کا اعلان کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاستی حکومت تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لئے پابند عہد ہے۔ وزیر اعلیٰ کے چندرشیکھرراؤ ریاست تلنگانہ کے تمام طبقات کی ترقی کے لئے سینکڑوں مختلف اسکیموں کو متعارف کروایا ہے۔جس سے استفادہ حاصل کرتے ہوئے یہاں کی عوام خوشحال زندگی بسر کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک لاکھ روپئے سبسیڈی کے چیکس کی 19 اگسٹ کو تقسیم

بتایا جارہا ہے کہ اربن سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی اندرون چند روز میں مستحقین کو طلب کرتے ہوئے امدادی چیکس تقسیم کیے جائیں گے۔ اور آئندہ ترتیب وار دوسرے،تیسرے اور چوتھے مرحلے میں سروے کے بعد امدادی چیکس تقسیم کیے جائیں گے۔

Last Updated : Aug 20, 2023, 10:32 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.