ETV Bharat / state

Telangana Road Accident تلنگانہ میں سڑک حادثہ، ایک شخص ہلاک - حیدرآباد اردو نیوز

ضلع راجنا سرسلہ میں ایک سڑک حادثے میں ایک نوجوان ہلاک ہوگیا جب کہ ایک شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Feb 13, 2023, 12:57 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے راجنا سرسلہ ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک نوجوان ہلاک اور اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ کل شب ضلع کے پدمانگر دیہات کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے توازن کھودیا اور یہ لاری اسکوٹی سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کے بعد لاری، ان کی اسکوٹی کو کچھ دور تک گھسیٹ کر لے گئی۔ اس حادثہ میں سرسلہ کے سنجیوئیا نگر کے رہنے والے مہیندر اور اکھیل نام کا نوجوان شدید زخمی ہوگیا ہے۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ مہیندر موقع پر ہی ہلاک ہوگیا اور اکھل شدید زخمی ہوگیا جس کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا۔ اسی دوران مقامی افراد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پدما نگر کے مضافاتی مولامالپو علاقہ میں حادثات معمول بن گئے ہیں جن کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنا چاہیے۔

وہیں آندھراپردیش کے ضلع چتور میں بھی ایک سڑک حادثہ پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کے ایس آرپورم میں سڑک سے گذرنے والی کار کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا جس کے نتیجہ میں اس کار نے بجلی کے کھمبے سے ٹکراکر رک جانے سے پہلے راہگیروں میں گھس گئی اور پانچ بائیکس سے ٹکرا گئی۔ اس حادثہ میں ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کو علاج کے لئے فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرلیا ہے۔ پولیس، اس کار کے نمبرپلیٹ کی مدد سے اس کے مالک کا پتہ چلانے کی کوشش کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : Hyderabad Road Accident حیدرآباد میں سڑک حادثہ، دو افراد ہلاک

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.