ETV Bharat / state

Road Accident in Hyderabad حیدرآباد میں سڑک حادثہ، موٹرسائیکل سوار ہلاک - کوکٹ پلی میں سڑک حادثہ

حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں سڑک حادثہ پیش آیا جس میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موت ہو گئی۔ Road Accident in Kukatpally

حیدرآباد میں سڑک حادثہ، موٹرسائیکل سوار ہلاک

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 2:25 PM IST

حیدرآباد: تلنگانہ کے شہر حیدرآباد کے کوکٹ پلی علاقہ میں ہفتہ کی صبح پیش آئے سڑک حادثہ میں ایک موٹرسائیکل سوار ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ یہ حادثہ اُس وقت پیش آیاجب ٹپر لاری، بائیک سے ٹکراگئی۔ پولیس کے مطابق ونود نامی شخص اپنی بائیک پر ہیمنت ریڈی نامی شخص کے ساتھ جارہا تھا کہ ٹپر لاری نے بائیک کو پلرنمبر822کے قریب ٹکردیدی۔حادثہ اتنا شدید تھا کہ ونود موقع پر ہی ہلاک ہوگیاجبکہ ہیمنت شدیدزخمی ہوگیا۔پولیس نے کہاکہ ٹپر ڈرائیو، لاپرواہی کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

واضح رہے کہ آج صبح تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم ضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے۔ یہ حادثہ کوٹی لنگالا کی ایلندو۔ محبوب آباد کے حدود میں اُس وقت پیش آیا جب لاری اور کار کا تصادم ہو گیا۔ اس حادثہ میں کار میں سوار چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے اور ایک مسافر شدید زخمی ہوگیا۔ یہ حادثہ اتنا خطرناک تھا کہ کار کو شدید نقصان پہنچا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس وہاں پہنچی جس نے راحت کام شروع کردیئے۔ پولیس نے زخمی کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ کار ڈرائیور سمیت تین افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جب کہ ایک کی موت اسپتال منتقلی کے دوران ہوئی۔ مرنے والوں کی شناخت ہنمکنڈہ ضلع کے کملا پور کے اروند، ورنگل کے رامو، شیوا اور نرسم پیٹ کے رہنے والے رندھیر کے طور پر کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں معاملہ درج کر کے جانچ شروع کر دی۔

یہ بھی پڑھیں: Bhadradri Kothagudem Road Accident تلنگانہ کے بھدرادری کوتہ گوڑم میں سڑک حادثہ، چارافراد ہلاک

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.