ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں رکن پارلیمان اسد الدین اویسی نے پرچم کشائی کی اور اس بعد میڈیا سے کہا کہ اقتدار میں بیٹھےگوڈ سے کے نظریہ کے حامل افراد سے ملک کو بچانا ضروری ہے۔
انہوں نے کہا کہ گاندھی کی سوچ و فکر کو کامیاب بنانے کے لئے گوڈ سے کی سوچ کو شکست دینا ضروری ہے۔
اویسی نے کہا کہ دنیا جانتی ہے کہ گاندھی کو کس نے اور کیوں قتل کیا؟
قاتل کو لگتا تھا کہ گاندھی مسلم موافق سوچ رکھتے ہیں، جس کو اس نے عدالت میں تسلیم کیا جس سے واضح ہوتا ہے کہ قاتل اور اس فکر سے اتفاق رکھنے والے ملک کو کس ڈگر لے جانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں: تلنگانہ بھون میں یوم جمہوریہ تقریب
انہوں نے دستور ہند کو مکمل دستاویز قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔چاہے وہ کسی بھی جماعت کا ہو یا پانچ سو کی اکثریت حاصل کیوں نہ ہوجائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت تمام مذاہب کا گہوارہ ہے۔ یہی چیز دنیا کے دیگر ممالک سے بھارت کو خاص بناتی ہے اور اس کی سالمیت کو برقرار رکھنا ہر بھارت کا فرض ہے۔