نرسس ڈے کے موقع پر مئیر گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی) جی وجئے لکشمی نے شہرحیدرآباد کے ایم این جے کینسراسپتال کے بچوں کے شعبہ کامعائنہ کیا اوروہاں خدمات انجام دینے والی نرسز کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں نرسز ڈے کی مبارکباد پیش کی۔ ساتھ ہی انہوں نے نرسز کے مسائل سے واقفیت حاصل کی اور ان کو مختلف مشورے دیے۔ GHMC Mayor on Nurses Day
میئر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت مفت تعلیم اور نگہداشت صحت خدمات فراہم کررہی ہے۔وجئے لکشمی نے کہاکہ انہوں نے امریکہ کے ایک اسپتال کے کارڈیاک شعبہ میں تقریبا 15برس تک خدمات انجام دی تھیں۔ انہوں نے نرسز پرزور دیا کہ وہ مریضوں سے بہتر سلوک کرتے ہوئے اچھے انداز میں ان سے بات کریں کیونکہ ریسرچ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مریض اس سے اچھی بات سے بھی جلد صحت یاب ہوتے ہیں۔امریکہ میں بھی اسی طرح کا علاج کیاجاتا ہے۔انہوں نے نرسس سے خواہش کی کہ وہ اس اسپتال میں بھی مریضوں کے ساتھ بہتر سلوک کریں۔
یواین آئی