ETV Bharat / state

NSUI on Hyderabad Pubs: حیدرآباد میں این ایس یو آئی کارکنان نے پبس کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی - این ایس یو آئی نے پبس کا محاصرہ کیا

یوتھ کانگریس کارکنان نے ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد میں واقع دو پبس کا بی وینکٹ کی قیادت میں محاصرہ کیا جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔ NSUI on Hyderabad Pubs

حیدرآباد میں این ایس یو آئی کارکنوں نے پبس کا محاصرہ کرنے کی کوشش کی

author img

By

Published : Jun 5, 2022, 5:01 PM IST

کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آئی کے کارکنوں نے حیدرآبادکے جُبلی ہلز کے ایک پب کا محاصرہ کیا اور پبس میں رات دیر گئے تک بھی نابالغ لڑکے لڑکیوں کے داخل ہونے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔ وہاں موجود پولیس نے یوتھ کانگریس کے کارکنان کو گرفتار کرتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔NSUI on Hyderabad Pubs

اس موقع پر یوتھ کانگریس کارکنوں نے نعرے بازی بھی کی۔اسی دوران یوتھ کانگریس کارکنوں نے کل شب ضلع رنگاریڈی کے شمس آباد میں واقع دو پبس کا بی وینکٹ کی قیادت میں محاصرہ کیا جس کے نتیجہ میں کشیدگی پھیل گئی۔حیدرآباد میں حالیہ دنوں کے دوران پبس میں مخرب اخلاق ڈانس اور پبس میں آنے والوں کی غیر اخلاقی حرکات کے پیش نظر یہ محاصرہ کیاگیا۔یہ کارکن اچانک وہاں پہنچ گئے اور پبس کو بند کرنے کامطالبہ کیا۔انہوں نے رات دیرگئے تک ان پبس کے کھلارکھنے پر اعتراض کیا۔یہ پبس، شمس آبادایرپورٹ کے قریب ہیں۔وینکٹ نے کہا کہ پبس میں شراب نوشی اور عصمت دری کے واقعات پیش آرہے ہیں۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ان پبس کی جانب سے قواعد کی خلاف ورزی کی جارہی ہے۔انہوں نے چندرشیکھرراوزیرقیادت حکومت سے مطالبہ کیاکہ ان پبس کو فوری طورپر بند کرنے کے اقدامات کئے جائیں۔اس موقع پر پبس کے ذمہ داروں اوروینکٹ کے درمیان بحث وتکرارہوگئی۔انہوں نے کہا کہ ان پبس میں آنے والوں کیلئے عمر کی بھی کوئی حد مقررنہیں کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی افراد شراب نوشی کرنے کے بعد ان پبس میں آرہے ہیں اور ان پبس کو صبح تقریبا پانچ بجے تک کھلے رکھنے کی اجازت دی جارہی ہے جو افسوسناک ہے۔انہوں نے ساتھ ہی انتباہ دیا کہ اگر ان پبس کے خلاف کارروائی نہیں کی گئی تو اندرون تین دن احتجاج میں شدت پیداکی جائے گی۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.