ETV Bharat / state

سی اے اے کو ہر ریاست میں نافذ کرنا ہوگا - سی اے اے کو ہر ریاست میں نافذ کرنا ہوگا

ریاست تلنگانہ کے دارالحکومت حیدرآباد میں آج ھنرھاٹ میلہ کا نیکلس روڈ پر مرکزی وزیر اقلیتی امور محتار عباس نقوی نے افتتاح کیا۔

No going back on CAA, govt firm on it, says Naqvi
سی اے اے کو ہر ریاست میں نافذ کرنا ہوگا
author img

By

Published : Jan 12, 2020, 6:16 PM IST

ھنرھاٹ میلہ کے افتتاحی موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ سی اے اے سے کسی بھی بھارتی کی شہریت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

سی اے اے کو ہر ریاست میں نافذ کرنا ہوگا

انہوں نے اپوزیشن پر الزام لگایا کہ وہ عوام کو گمراہ کرکے سیاسی روٹیا سیکنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس قانون سے کسی بھی بھارتی مسلمان کی شہریت خطرہ میں نہیں ہے بلکہ بھارت کے مسلمانوں کے سبھی حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔

مختار عباد نقوی نے کہا کہ جن لوگوں نے سلیکٹ کمیٹی میں اس بل کی تائید کی تھی آج وہی اس قانون کی مخالفت کر رہے ہیں جبکہ انہوں نے اپوزیشن کے احتجاج کو ’ہورر ہنگامہ‘ سے تعبیر کیا۔ انہوں نے سماج کے ایک طبقہ کو گمراہ کرنے کا اپوزیشن پر الزام عائد کیا۔

انہوں نے کہا کہ جس بل کو پارلیمنٹ میں منظور کرلیا جاتا ہے تو وہ قانون سارے ملک میں نافذ ہوتا ہے جبکہ اس قانون کو کوئی بھی ریاست نافذ ہونے سے روک نہیں سکتی۔ انہوں سے سختی سے کہا کہ اب سی اے اے میں کسی بھی قسم کی نہ تو کوئی تبدیلی ہوگی اور نہ ہی اسے واپس لیا جائے گا۔ حکومت کا اس معاملہ میں پیچھے ہٹنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ مسلمان اس ملک میں پوری مضبوطی کے ساتھ رہ رہا ہے اور مرکزی حکومت اس کے حقوق ہر حقوق کے تحفظ کی پابند ہے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.