آٹھویں نظام میر برکت علی خان مکرم جاہ کی 88 ویں سالگرہ کے موقع پر مکرم جاہ اسکول پرانی حوالی حیدرآباد میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں ترکی قونصل جنرل ڈاکٹر عدنان آلتے الترنیورس نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔
اس موقعے پر مکرہ جاہ ٹرسٹ فار ایجوکیشن انیڈ لرننگ نے کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کے دو بچوں کو مفت تعلیم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نواب ایم سے فیض خان ٹرسٹی مکرم جاہ ٹرسٹ فار ایجوکیشن اینڈ لرننگ نے مکرم جاہ بہادر کی سالگرہ تقریب سے خطاب کے دوران اعلان کیا اور اعلان کیا کہ مکرم جاہ ٹرسٹ کی جانب سے کورونا وائرس کے سبب زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے افراد کے دو بچوں کو مکمل مفت تعلیم کی فراہمی کے علاوہ اس خاندان سے تعلق رکھنے والے تیسرے اور چوتھے بچہ کے لیے 12 ماہ مفت تعلیم و تربیت دی جائے گی۔
اس تقریب میں قونصل جنرل ترکی ڈاکٹر عدنان آلتے آلتر نیوس نے مہمان خصوصی کی حثیت سے شرکت کی۔ انہوں نے مکرم جاہ بہادر کی تعلیمی خدمات کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ مکرم جاہ بہادر کی تعلیمی میدان میں خدمات ناقابل فراموش ہے۔
انہوں نے آصف سابع نواب مری عثمان علی خان کی تعلیم کے شعبہ میں خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ' نواب میر برکت اعلی خان مکرم جاہ بہادر بھی ان کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تعلیم و ترقی پر توجہ مرکوز کی کیے۔
ایم فیض خان نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مکرم جاہ بہادر نے ملت کے لیے تعلیمی ترقی کے لیے اپنی کئی جائیدادوں کو وقف کیا ہوا ہے اور اس ٹرسٹ کے ذریعے اعلی معیاری تعلیم کا انتظام کیے۔
- مزید پڑھیں: حیدرآباد: سر نظامت جنگ لائبریری کا ازسر نو افتتاح
- حیدرآباد: 75 سال کی عمرمیں نقاشی کے لیے پُرعزم
انہوں نے ترکی حیدرآباد کے تعلقات اور تہذیبی ورثہ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ترکی حیدرآباد کی کے درمیان دیرنیہ ثقافی تعلقات رہے۔ مکرم جاہ بہادر کی والدہ شہزادی درشہوار شاہ عبدالمجید ثانی دختر تھی۔