ETV Bharat / state

تلنگانہ میں کوروناکے178نئے معاملات درج - اردو نیوز تلنگانہ

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 148 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,95,059 ہوگئی ہے۔

تلنگانہ میں کوروناکے178نئے معاملات درج
تلنگانہ میں کوروناکے178نئے معاملات درج
author img

By

Published : Feb 27, 2021, 1:43 PM IST

تلنگانہ میں کوویڈ 19کے178نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر2,98,631ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,633ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید ایک موت ہوئی ہے۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 148 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,95,059 ہوگئی ہے۔

ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 1,939ہے جن میں 850 مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔

گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 40,821کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم684 نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 86.59 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 30نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.