حیدرآباد: حیدر آباد کے انچارج کمشنر پولیس کے طور پر وکرم سنگھ مان کو مقرر کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ کل الیکشن کمیشن کی جانب سے کئی سینیئر پولیس عہدیداروں ضلع کلکٹرز اور ایس پیز کے علاوہ دیگر عہدیداران کے تبادلوں کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ جن عہدیداروں کے تبادلہ کیا گیا ہے ان میں کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی انند بھی شامل ہیں، ان کے تبادلے کے فوری بعد حیدرآباد کے کمشنر پولیس کے طور پر انچارج کی ذمہ داری وکرم سنگھ مان سینیئر پولیس عہدیدار کو سونپی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Flood 1908 in hyderabad حیدرآباد میں انٹک تنظیم اور دکن آرکیف کا مشترکہ ہریٹج واک
جن عہدے داروں کا تبادلہ کیا گیا ہے ان کی جگہ نئے عہدیداروں کو مقرر کرنے کے لیے ایک ایک پوسٹ کے لیے تین تین عہدیداروں کے ناموں کی فہرست جمعرات کی شام تک روانہ کرنے کی الیکشن کمیشن نے تلنگانہ حکومت کو ہدایت دی ہے۔ امکان ہے کہ یہ فہرست ملنے کے بعد مستقل ظور پر کن عہدیداروں کو مقرر کیا جائے گا اس سلسلے میں واضح صورتحال سامنے آجائےگی۔ تلنگانہ میں 30 نومبر کو اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے۔ انتخابات کی تاریخ کے اعلان کے بعد ریاست بھر میں سیاسی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ وہیں الیکشن کمیشن کی جانب سے پرامن و شفاف انتخابات کےلئے تیاریاں کی جارہی ہیں۔