تلنگانہ میں کوویڈ 19کے 2,251نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 3,29,529ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر 1,765ہوگئی ہے کیونکہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 6اموات ہوئی ہیں۔
محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 565 افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر3,05,900 ہوگئی ہے۔
ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد21,864ہے جن میں 14,431مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 79,027 کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم2,975نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔
بہ حیثیت مجموعی10 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 355نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔