فی الحال یہ خصوصیت پوری ریاست میں صرف گاندھی اسپتال میں دستیاب ہے۔
مہاراشٹر، تمل ناڈو اور کرناٹک جیسے ہمسایہ ریاستوں نے پہلے ہی بہت سے عوامی اور پرائویٹ ٹیسٹ سنٹرز کے ذریعے بڑے پیمانے پر جانچ شروع کر دی ہے۔ بی جے پی کے چیف ترجمان کے کرشن ساگر راؤ نے یہاں ایک بیان میں کہا کہ تلنگانہ حکومت کے لئے ریاست کے لوگوں کے مفاد میں یہ قدم اٹھانا بہت ضروری ہے۔
راؤ نے کہا کہ وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ کو سمجھنا چاہئے کہ کورونا پوزیٹیو معاملوں کی ابتدائی مرحلے میں ہی جانچ کرکے انہیں الگ تھلگ نہیں کیا گیا تو مستقبل قریب میں اس کے تباہ کن نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
خاص طور پر ریاست کے کریم نگر، نظام آباد اور پرانے حیدرآباد جیسےشہروں میں یہ وبا پھیلنے کا خطرہ ہے اس لئے ان شہروں میں جلداز جلد جانچ کرکے اس خطرناک بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے یہ قدم انتہائی لازمی ہوگا۔
ساگر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی نے آج پورے ملک سے متحد ہوکراس بحران سے ذمہ داری کے ساتھ نمٹنے کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی نے تلنگانہ کے لوگوں سے درخواست کی کہ وہ گھر پر رہیں، محفوظ رہیں اور ریاستی حکومت کی ہدایات پر عمل کریں۔