ETV Bharat / state

نواب فخر الملک کی جائیداد، وارثین نے انصاف کی اپیل کی - حیدرآباد کی خبریں

نواب صفدر جنگ فخر الملک کے خاندان کے لوگ کافی پرشان ہیں- ان کے خاندان کے افراد کو آج کرایےکے مکانات میں زندگی بسرکرنا پڑ رہا ہے-

نواب فخر الملک کی جائیداد، وارثین نے انصاف کی اپیل کی

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 3:54 PM IST

نواب فخر الملک نظام میر محبوب علی خان کے دور حکومت میں وزیر تھے۔ نواب صفدر جنگ فخرالملک نے ایرم منزل، ٹی بی ہاسپٹل، نمس ہاسپٹل، اور کئی عمارتیں تعمیر کرائیں-

نواب فخر الملک کی جائیداد، وارثین نے انصاف کی اپیل کی

نواب فخرالملک کے دکن میں کئی ایکڑ اراضیات موجود ہیں- 1947 دکن کے بھارت میں انضمام کے بعد حیدرآباد دکن میں پولیس ایکشن ہوا جس میں لاکھوں مسلمانوں کا قتل عام ہوا اور نواب کی اراضیات کو ایک ایکٹ کے تحت اس دور کی حکومت نے ضبط کرلیا-

آج نواب صفدر جنگ فخر الملک خاندان کے لوگ کافی پرشان ہیں- ان کے خاندان کے لوگوں کو آج کرایےکے مکانات میں زندگی بسر کرنا پڑ رہا ہے-

یہ بھی پڑھیں:'حضورآباد کے لیے بی جے پی کا منشور بڑا لطیفہ'

پنجہ گٹہ خیرت آباد میں واقع ایرم منزل کی دوہزار گز اراضی کے لیے کئی سالوں سے عدالت کے چکر کاٹنے کے بعد عدالت نے ان کے خاندان کے حق میں فیصلہ دیا۔ عدالتی احکامات پر عدم عمل آوری کا متعلقہ ایس ایچ او پر الزام عائد کرتے ہوئے فریقین محمد عزیز ، مجتبی بیگم اور محمد حسین نے میڈیا کو تفصیلات بتائیں-

اس موقع پرمجتبی بیگم نے کہا کہ وہ اس جائیداد کی وارث ہیں۔ اور ان کے پاس عدالتی دستاویزات موجود ہیں۔ انھوں نے حکومت سے اس معاملے میں ان کی مدد کرنے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.