ETV Bharat / state

مساجد میں نماز تراویح نہ ہونا حفاظ کے لیے مایوس کن - کورونا وائرس

کورونا وائرس کو عالمی وبا قرار دیا گیا ہے جس کی روک تھام کے لیے لاک ڈاؤن نافذ بھی کیا گیا اس دوران کسی بھی مقام پر اجتماعی کارکردگی پر پابندی عائد ہے۔

مساجد میں نماز تراویح نا ہونا حفاظ کے لیے مایوس کن

author img

By

Published : Apr 23, 2020, 2:13 PM IST

پابندی کے باعث اس برس ماہ رمضان میں مساجد میں نماز تراویح کا اہتمام نہیں ہوگا، علماء نے بھی عوام سے گھروں میں ہی تراویح کا اہتمام کرنے کی تاکید کی ہے تاکہ اس وباء پر قابو پایا جا سکے جبکہ مساجد کمیٹیوں نے حفاظ کو مساجد میں تراویح کا اہتمام نہ ہونے کی اطلاع کردی۔

مساجد میں نماز تراویح نا ہونا حفاظ کے لیے مایوس کن، ویڈیو

تلنگانہ وقف بورڈ کے اعداد و شمار کے مطابق ریاست میں کم وبیش دس ہزار حفاظ ہیں یہ حفاظ کرام ماہ رمضان میں ریاست کے مختلف علاقوں میں تراویح میں قرآن مجید سناتے ہیں۔

ماہ اور تراویح کے اختتام پر مساجد کمیٹیاں انہیں اعزازی ہدیہ اور عوام بھی حسب استطاعت تحفے و عطیات سے نوازتے ہیں۔

اعزازی رقم معقول ہوتی ہے جو حافظ کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہوتی ہے جس سے وہ اپنی عید کی ضروریات پوری کر سکتے ہیں لیکن اس رمضان تراویح نہ ہونے کی وجہ سے حفاظ کو اپنے گھروں پر ہی تراویح کا اہتمام کرنا ہوگا جس کے باعث اعزازیہ سے محروم ہونا پڑ سکتا ہے۔

چند مساجد کمیٹیوں نے حفاظ کا خیال کرتے ہوئے انہیں پیشگی رقم ادا کردی ہے جبکہ تمام حفاظ کے لیے یہ ممکن نہیں۔

ایک حافظ قرآن نے نام نا ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ 'انہیں مسجد کمیٹی نے لاک ڈاؤن کے باعث مسجد میں تراویح نا ہونے کی اطلاع دی ہے تاہم مسجد کمیٹی کی جانب سے ہدیہ ضرور دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ چند تنظیموں نے حفاظ کی مالی مدد کا بیڑہ اٹھایا ہے جبکہ کچھ تنظیموں نے حفاظ کی مالی امداد کے لیے مسجد کمیٹیوں اور عوام سے اپیل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.