آندھرا پردیش کے ضلع مغربی گوداوری کے ایلورو میں حال ہی میں پُراسرار بیماری کے بعد سبزی کی فروخت میں کمی درج کی گئی ہے۔ ایک سبزی فروش نے کہا کہ گزشتہ چار تا پانچ دنوں سے لوگ پتے والی سبزی کی خریداری کے لئے آگے نہیں آرہے ہیں جس کی وجہ سے کاروبار پر اثر پڑا ہے۔
اس پُراسرار بیماری کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر آنے والی خبروں کے بعد مقامی افراد کافی چوکس ہوگئے ہیں اور وہ تمام طرح کا احتیاط کرنا چاہتے ہیں۔ تاہم ماہرین نے پہلے ہی پکائی گئی اشیا کے نمونے حاصل کئے ہیں تاکہ ان کی جانچ کی جاسکے۔
ماہرین اس خصوص میں ہنوز کوئی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکے۔ ڈاکٹر اے وی آر موہن سپرنٹنڈنٹ مغربی گوداوری ضلع نے کہا کہ ایلورو کے لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ سبزیوں کو استعمال کرنے سے پہلے اچھی طرح دھوئیں۔ ڈاکٹرس نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ سبزیوں کو نمک والے پانی میں دھو کر ہی پکوان کے لئے استعمال کریں۔ اس بیماری کے شکار افراد میں قئے، پیٹ کا درد، بے ہوشی اور دیگر علامات ظاہر ہوئی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں:تلنگانہ کے وزیراعلی کے سی آر دہلی سے حیدرآباد روانہ