تلنگانہ کے محکمہ کلچر و سنگیتانجلی فاؤنڈیشن کی جانب سے رویندر بھارتی میں استاد بڑے غلام علی خان کی یاد میں کلاسیکل موسیقی کا انعقاد عمل میں لایا گیا، جس میں مختلف نوع کی موسیقی کے ذریعے موسیقی کے بادشاہ بڑے غلام علی خان کو خراج پیش کیا گیا۔
اس موقع پر کولکتہ سے تعلق رکھنے والے طبلہ نواز شوپن چودھری نے اس پروگرام کے انعقاد پر مسرت کا اظہارکیا، اور نئی نسل تک بھارتی کلاسیکل موسیقی پہنچانے کیلئے اس طرز کے پروگراموں کے انعقاد کو ضروری قرار دیا۔
شوپن چودھری استاد بڑے غلام علی خان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جب تک موسیقی ہے تب تک غلام علی خان کا نام رہے گا۔