حیدرآباد میں ماہ محرم الحرام بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔حیدرآباد میں تاریخی 400 سالہ قدیم قطب شاہی دور سے بی بی علم کا جلوس نکالا جاتا ہے۔ اس جلوس میں لاکھوں لوگ شرکت کرتے ہیں۔
اس ضمن میں جمعہ کو سالا جنگ میوزیم آڈیٹوریم میں حیدرآباد سٹی پولیس کی جانب سے سیاسی رہنما، علما و دیگر دانشوروں کے ساتھ ایک اجلاس طلب کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:'حیدرآباد میں شادی کی تقاریب بارہ بجے ختم کرنی ہوں گی'
اس موقع پر کمشنر آف پولیس انجنی کمار نے کہا کہ سٹی پولیس کے 16 ہزار آفیسرز اور دیگر پولیس کا عملہ اس جلوس کی نگرانی کرے گا-
اس موقع پر مولانا تقی رضا عابدی نے کہا کہ یوم عاشورہ کے دن جلوس حیدرآباد بی بی کے علاو سے نکلتے ہوئے مختلف علاقوں میں گشت کرتا ہے۔ انھوں نےکہاکہ اس جلوس کو ہندو بستیوں میں بھی گشت کرانا چاہیے- کیونکہ لوگ جلوس دیکھنا چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ محرم کے جلوس کو دیکھنےکےلیے کئی لوگ حیدرآباد آئے اور یہاں بس گئے۔