حیدرآباد: ٹی آر ایس لیڈر اور راجیہ سبھا کے رکن کے کیشو راؤ نے پریس کونسل آف انڈیا کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے صدرنشین راجیہ سبھا کے نام لکھے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ انہوں نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پریس کونسل آف انڈیا کی رکنیت سے استعفیٰ دیا ہے۔ Keshava Rao Quits Press Council Membership
انہوں نے کہا کہ وہ پریس کونسل آف انڈیا کے چیئرمین کو پہلے ہی مطلع کر چکے ہیں کہ وہ اس رکنیت کو چھوڑ رہے ہیں۔تاہم تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ میڈیا اور آزادی اظہار کے خلاف مرکزی حکومت کا امتیازی سلوک ہی کیشور او کے استعفیٰ کی وجہ ہے۔ پریس کونسل آف انڈیا کے ممبر کی حیثیت سے اپنی معیاد کے دوران انہوں نے پیڈ نیوز پر ایک اہم مطالعہ کیا اور ایک رپورٹ پیش کی تھی۔ Keshava Rao Resigns from Press Council of India