ETV Bharat / state

Mourning Father Gives Message on Helmets During son's Funeral: سڑک حادثہ میں ہلاک نوجوان کے باپ کی ہیلمٹ سے متعلق آگاہی مہم

”سر پر ہیلمٹ ہوتی تو میرا لخت جگر زندہ ہوتا“ َ۔ یہ الفاظ اُس باپ کے ہیں جس کا بیٹا ہیلمٹ لگائے بغیر گاڑی چلاتے ہوئے سڑک حادثہ کا شکار ہوکرہلاک ہوگیا۔ Mourning Father Gives Message on Helmets During son's Funeral

سڑک حادثہ میں ہلاک نوجوان کے باپ کی ہیلمٹ سے متعلق آگاہی مہم

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 1:35 PM IST

سڑک حادثہ میں ہلاک نوجوان کے باپ نے ہیلمٹ سے متعلق نوجوانوں میں انوکھی بیداری مہم چلائی جبکہ ان کا بیٹا ہیلمٹ لگائے بغیر گاڑی چلاتے ہوئے سڑک حادثہ کا شکار ہوکر ہلاک ہوگیا۔

تلنگانہ کے کھمم ضلع کے سومانائک تانڈہ سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا نام تیجاوت ہری ہے۔ اس کا بیٹا 18سالہ سائی اس ماہ کی آٹھ تاریخ کو بائیک پر جارہا تھا کہ وین نے اس کی بائیک کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں اس کے سرپر شدید زخم آئے۔ اس کو علاج کے لئے اسپتال لے جایا گیا تاہم ڈاکٹرس کے مشورہ پر اس کو بہتر علاج کے لیے حیدرآباد کے ایک پرائیویٹ اسپتال منتقل کیاگیا جہاں علاج کے دوران اس کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

اپنے بیٹے کی موت کے غم سے نڈھا ل تیجاوت نے فیصلہ کیا کہ اس کے بیٹے کی موت چونکہ ہیلمٹ نہ پہننے کی وجہ سے ہوئی ہے اسی لئے وہ اب ہیلمٹ کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرے گا۔اس سلسلہ میں اس نے اپنے بیٹے کی لاش کوآخری رسومات کے لئے گاڑی میں لے جانے کے دوران اپنے ہاتھ میں ہیلمٹ رکھا اور سڑک سے گاڑی کے گذرنے کے دوران ہر شخص کو تیجاوت ہیلمٹ دکھاتے ہوئے اس کے استعمال پر زور دے رہا تھا۔ اس نے اس طرح ہیلمٹ کے سلسلہ میں بیداری پیدا کرتے ہوئے سماج کو انوکھا پیام دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.