ETV Bharat / state

تینوں بیٹیوں کو پھانسی پر لٹکا کر ماں نے بھی کرلی خودکشی

تلنگانہ کے بھونگیر میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا جس میں ایک ماں نے اپنی تین بیٹیوں کو پھانسی دیکر خود بھی خودکشی کرلی۔

تینوں بیٹیوں کو پھانسی پر لٹکا کر ماں نے بھی کرلی خودکشی
تینوں بیٹیوں کو پھانسی پر لٹکا کر ماں نے بھی کرلی خودکشی
author img

By

Published : Jul 8, 2021, 9:55 PM IST

یادادری بھونگیر ضلع کے چوٹ اپل میں پیش آئے ایک افسوسناک واقعہ میں ماں نے اپنی تینوں بیٹیوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکاکر خودکشی کرلی جبکہ خوش قسمتی سے چھوٹی بیٹی بچ گئی۔

تینوں بیٹیوں کو پھانسی پر لٹکا کر ماں نے بھی کرلی خودکشی

اطلاعات کے مطابق چوٹ اپل علاقہ میں ایک جوڑا وینکٹیش اور رانی، جن کی تین بیٹیاں ہیں مزدوری کرکے گذربسر کر رہے تھے لیکن کورونا وبا اور لاک ڈاون کی وجہ سے ان کی آمدنی پر بہت برا اثر پڑا۔ ان کے گھر میں کھانے کےلیے بھی کچھ نہیں تھا۔

وہیں وینکٹیش نشہ کا عادی ہوچکا تھا اور رانی کے بار بار اصرار کرنے کے باوجود وہ نشہ نہیں چھوڑ رہا تھا، ان سب سے تنگ آکر رانی نے تینوں بیٹیوں کو ساڑی کی مدد سے پھانسی پر لٹکایا اور آخر کار خود نے بھی پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ خوش قسمتی سے چھوٹی بیٹی کا سر پھندے سے نکل گیا جس کی وجہ سے وہ بچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: تلنگانہ میں ڈیلٹا پلس کیسزدرج نہیں ہوئے: محکمہ صحت

پولیس نے واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر ماں اور دو بیٹیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کی غرض سے اسپتال منتقل کیا۔ اس معاملہ میں پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.