ETV Bharat / state

Mother and Son Suicide Case: ماں اور بیٹے کی خودسوزی واقعہ، جانچ میں تیزی - Mother and Son Suicide Case

تلنگانہ کے کاماریڈی ضلع میں ماں اور بیٹے کی خودسوزی کے واقعہ کے سلسلہ میں پولیس نے جانچ میں تیزی پیداکردی ہے۔اس معاملہ کے خصوصی جانچ عہدیدار کے طورپر ڈی ایس پی جئے پال ریڈی کو ذمہ داری دی گئی ہے۔ Mother and Son Suicide Case in Telangana

ماں اور بیٹے کی خودسوزی واقعہ، جانچ میں تیزی

author img

By

Published : Apr 17, 2022, 5:54 PM IST

کاماریڈی: ماں اور بیٹے کے سوسائیڈ نوٹ، سیلفی ویڈیو، آڈیو کی بنیاد پر سات افراد کے خلاف دفعہ 306 کے تحت معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ ملزم نمبر ایک جیتیندر ریڈی، ملزم نمبر دو یادگیری، ملزم نمبر تین پرتھوی گوڑ، ملزم نمبر چار کرن، ملزم نمبر پانچ کرشناگوڑ، ملزم نمبر6سواراج اور ملزم نمبر 7سرکل انسپکٹر ناگاراجو گوڑکو بنایاگیا ہے۔ ملزمین کو پکڑنے کے لئے تین ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔ میدک ضلع کی پولیس کے ساتھ تال میل کے ذریعہ کاماریڈی پولیس نے جانچ میں تیزی پیدا کردی ہے۔

واضح رہے کہ کاماریڈی ضلع مستقر کی لاج میں ہفتہ کی صبح کی اولین ساعتوں میں میدک ضلع کے رامائن پیٹ کے رہنے والے 41سالہ سنتوش اوراس کی 68سالہ ماں پدما نے خودسوزی کرلی تھی۔انہوں نے فیس بک میں اپنے پیام میں ان کے اس انتہائی اقدام کے لئے بعض افراد جیتندرگوڑ،پرتھوی راج، ایس یادگری،ٹی کرن،کے کرشناگوڑ،ایس سواراج،ناگرجن گوڑکے نام لئے تھے اور ان کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ رقمی لین دین کے معاملہ میں ان ملزمین نے ان کا جینا حرام کردیاتھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.