ان دونوں کو گاوں کے نواح میں واقع ایک اسکول میں رہنے کا حکم دیا گیا۔
سدھا نامی خاتون کی بیٹی کی زچگی ہوئی جس کے بعد زچہ اور بچہ کے کورونا سے متاثرہونے کا پتہ چلا تھا۔
مزید پڑھیں:'تلنگانہ میں اب تک 50 ہزار کورونا کے معائنے کئے گئے'
خاتون اپنے بیٹے راکیش کے ہمراہ بیٹی کے پاس گئی ہوئی تھی اسی بات کو لے کرماں بیٹے پر کورونا سے متاثرہونے کا شبہ کرتے ہوئے انھیں گاوں میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
گذشتہ تین دنوں سے ماں اور بیٹے گاؤں کے بس اسٹینڈ میں مقیم ہیں۔
انھوں نے سیلفی ویڈیو بنایا اورسوشیل میڈیا پرپوسٹ کیا۔
ماں بیٹے کا کہنا ہے کہ وہ ہوم کورنٹائن میں رہنے کے لیے تیارہیں لیکن گاوں والے ماننے سے انکار کررہے ہیں۔