ETV Bharat / state

حیدرآباد: مچھروں کے خاتمے کے لیے ڈرون کا استعمال

شہر حیدرآباد میں مچھروں کی افزائش اور ان سے پھیلنے والی بیماریوں پر قدغن لگانے کے لیے انتطامیہ اب ڈرون کا استعمال کررہی ہے۔ حیدرآباد میں تالاب پانی سے لبریز ہو چکے ہیں، علاقہ ٹولی چوکی کے شاہ حاتم تالاب گندگی کا مرکز بن چکا ہے جس میں مچھروں کی افزائش زیادہ ہوچکی ہے۔ ڈرون کے ذریعے مچھروں کا خاتمہ کیا جا رہا ہے۔

author img

By

Published : Nov 3, 2020, 10:20 PM IST

mosquito control by drone in shah hatim talab hyderabad
مچھروں کے خاتمے کے لیے ڈرون کا استعمال

اس دوران کاروان کے رکن اسمبلی کوثر محی الدین نے شاہ حاتم تالاب کا جائزہ لیا۔ گزشتہ چند دنوں میں شہر حیدرآباد میں مچھروں کے سبب ڈینگو بخار اور متعدد بیماریاں عام ہوگئی ہیں، جس کے سبب شہر کے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ پرانے شہر کے مختلف علاقوں میں مچھروں کی افزائش بہت زیادہ ہوچکی ہے، جس سے عوام کافی پریشان ہے۔

دیکھیں ویڈیو

شہر کے تالاب گندے پانی کا مرکز بن چکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ گندے پانی سے مچھر کافی ذیادہ تعداد میں پنپ رہے ہیں لیکن اب حیدرآباد میں ڈرون کے ذریعے مچھروں کا خاتمہ کیا جارہا ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں تالاب، جھیل اور نالوں میں ڈرون کے ذریعے دوائیوں کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے۔ اس ڈرون کے استعمال کا خاطر خواہ نتیجہ بھی سامنے آیا ہے۔

غور طلب ہے کہ اس ڈرون کو ماروتی ڈونرز کمپنی نے ایجاد کیا ہے۔ ڈرون کو تیار کرنے والے پریم کمار نے بتایا کہ اس ڈورن کا وزن 27 کلو ہے اور یہ ایک دن میں 30 منٹ تک پرواز کرسکتا ہے اور تقریباً 10 منٹ میں تالاب میں پنپ رہے مچھروں کا خاتمہ کر دیتا ہے۔

مزید پڑھیں:

بینائی جس کی کامیابی میں آڑے نہیں آئی

اس ڈرون کی ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ یہ تین میٹر کی بلندی سے گشت کرتا ہے اور ڈرون میں اگرچہ دوائی ختم ہوجائے یا کسی جگہ دوا کا چھڑکاؤ کرنا باقی رہ جاتا ہے، تو ڈرون کے سینسر کے ذریعے سب معلوم ہوجاتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.