تلنگانہ میں مجموعی طور پر کورونا مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 77 ہزار 70 پہنچ گئی ہے۔وہیں مجموعی اموات کی تعداد 1062ہوگئی ہے ۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران کورونا سے دس مزید مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے۔
پیر اور منگل کے درمیان 2062افراد روبہ صحت ہوئے جس کے بعد ریاست میں اس موذی مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد 1,46,135ہوگئی۔گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 55,892نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں 1388 رپورٹس کا انتظار ہے۔جی ایچ ایم سی میں سب سے زیادہ 321مثبت معاملات درج کئے گئے ہیں جبکہ دیگر اضلاع میں 100سے زائد معاملات درج کئے گئے ہیں۔
ضلع رنگاریڈی میں 217،میڑچل ملکاجگری میں 173،نلگنڈہ میں 155 اور کریم نگر میں 136نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے ہیں۔