رکن کمیٹی سید کاظم پاشاہ قادری الموسوی نے مسلمانوں کو گھروں میں تراویح کا اہتمام کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ عوام کیلئے یہ رمضان شائد اس بے چینی میں گزرے کہ وہ مساجد میں تراویح کا اہتمام نہ کر سکیں لیکن اس میں مایوس ہونے کی ضرورت نہیں، احادیث میں ان حالات میں نماز گھر پر ادا کرنے کی گنجائش ہے۔
انہوں نے مسلمانوں سے سماجی فاصلہ برقرار رکھنے، بازاروں میں جانے سے گریز کرنے کے علاوہ اللہ کو راضی کرنے میں اپنا وقت گزارنے کی گزارش کی۔
انہوں نے کہا کہ ا انشاء اللہ کورونا ختم ہوجائے تو ہم عید کی نماز عیدگاہ میں ادا کریں گے۔